حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے آغا سید ذہین علی نجفی نے ملاقات کی، ملاقات میں قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں شخصیات نے باہمی مشاورت کے ساتھ چلنے پر اتفاق کرتے ہوئے کشمیر کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران، علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے معروف مذہبی رہنما زعیم ملت کفایت نقوی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر "ہنرمند علماء کشمیر پروگرام" پر بھی گفتگو ہوئی، جسے علامہ شہنشاہ نقوی نے انتہائی خوش آئند قرار دیا اور اسے مزید بہتر و مؤثر بنانے کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔
مزید برآں، کشمیر بھر میں عزاداری کی تاریخ اور شہداء کی تفصیلات مرتب کرنے پر بھی اتفاق ہوا، اس حوالے سے خاص طور پر "مقاتل شہداء کشمیر" نامی کتاب میں 2005 کے زلزلے میں شہید ہونے والوں کے لیے ایک علیٰحدہ باب شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
آغا سید ذہین علی نجفی نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا، جبکہ پاکستان کے معروف خطیب نے ان کی توفیقات میں اضافے کی دعا کی اور قوم و ملت کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی تلقین کی۔
اس موقع پر انجمنِ جانثاران عباس علمدار (ع) جہلم ویلی کے صدر سید عاطف ہمدانی بھی موجود تھے۔
آپ کا تبصرہ